Wednesday, April 24, 2024

مہوش حیات نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

مہوش حیات نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
November 30, 2019
مدینہ ( 92 نیوز) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ مہوش حیات نےگزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ والدہ رخسار اور بھائی دانش حیات کے ساتھ خانہ کعبہ میں کھڑی ہیں۔ تصویر میں مہوش حیات نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے جبکہ انکے بھائی احرام میں ملبوس ہیں،اداکارہ نے لکھا اللہ‎ کے فضل سے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی،گھر والوں کے ساتھ یہاں گزارے جانے والے لمحات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا سفر انتہائی خوبصورت تھا۔