Thursday, March 28, 2024

مہنگی سبزی کا حل، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی خود سبزیاں فروخت کرنے لگے

مہنگی سبزی کا حل، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی  خود سبزیاں فروخت کرنے لگے
November 24, 2019
کراچی (92 نیوز) مہنگی سبزی کا حل، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی  خود سبزیاں فروخت کرنے لگے، کراچی میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ کے بانی عالمگیر نے سبزیاں فروخت کرنا شروع کردیں۔ رکن قومی اسمبلی عالمگیر نے رنچھوڑ لائن میں ہول سیل مارکیٹ نرخ پرسبزیاں فروخت کیں، ٹماٹر کا ٹرک تو دیکھتے ہی دیکھتے خالی ہوگیا۔ شہری کہتے ہیں کہ اراکین اسمبلی کا سبزی فروخت کرنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ انہیں سبزیوں کی قیمتیں کم کروانے میں کردار ادا کرنا چاہے۔