Friday, May 10, 2024

مہنگی بجلی چیلنج، ماضی کی حکومت نے توانائی کے مہنگے معاہدے کیے، شاہ محمود قریشی

مہنگی بجلی چیلنج، ماضی کی حکومت نے توانائی کے مہنگے معاہدے کیے، شاہ محمود قریشی
June 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ، پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سے ایک چیلنج مہنگی بجلی ہے، ماضی کی حکومت نے توانائی کے مہنگے معاہدے کیے۔

ملتان میں تقریب سے خطاب میں کہا، سستی بجلی کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کی ہے، سستی بجلی کیلئے شمسی توانائی اور پن بجلی کے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا، میں آج اللّٰہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ سیاست نے جو مجھے دینا تھا وہ میں نے پا لیا ہے۔ میں وزارت سمیت دنیا کی تمام لالچوں سے بالاتر ہو گیا ہوں۔ عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انکی صحبت سے 3 مرتبہ خانہ کعبہ اور حجرہ رسول میں حاضری کی اجازت ملی۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈھرکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا، کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل گرفتہ ہوں۔  دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ، زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔