Thursday, April 18, 2024

مہنگائی کے ڈسے عوام کا وزیر اعظم سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

مہنگائی کے ڈسے عوام کا وزیر اعظم سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
February 9, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) مہنگائی کے ڈسے عوام نے وزیراعظم عمران خان سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا مطالبہ کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز مہنگائی میں کمی کا اعلان کیا تھا ، جس عوام تو پر امید دکھائی دے رہے ہیں مگر اپوزیشن کو یقین نہیں کہ حکومت عوام کر ریلیف دے پائے گی۔ ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں جھوٹ سے تبدیلی نہیں تباہی آسکتی ہے، قوم کو ریلیف آپ کےگھرجانے سے ہی مل سکتا ہے۔ پیپلزپارٹی کےرہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں عمران خان نے قوم کو جھوٹ کا ٹیکا لگایا،مہنگائی کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے عمران خان جس مافیا کا ذکر کرتے ہیں یہ مافیا ان کے ارگرد گرد موجود ہے۔