Tuesday, May 21, 2024

مہنگائی کے طوفان کی وجہ سابق حکومت کی پالیسیاں ہیں، فواد چودھری

مہنگائی کے طوفان کی وجہ سابق حکومت کی پالیسیاں ہیں، فواد چودھری
November 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں مہنگائی کے طوفان کی وجہ سابق حکومت کی پالیسیاں ہیں۔

جمعہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا اسحاق ڈار نے ڈالر 100 روپے رکھنے کیلئے زرمبادلہ کا بے دریغ استعمال کیا، ان کی پیدا کی گئی خرابیوں کو تین سال میں ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 22 دن کا چینی کا اسٹاک موجود ہے، قومی اہمیت کے معاملات کو عدالتیں فوری سنیں، پٹرول پر ٹیکسز برقرار رہتے تو فی لٹر قیمت 180روپے ہوتی۔

وزیر اطلاعات مزید بولے کہ لوگ مقابلہ کریں مشکل وقت جلد ختم ہوجائے گا۔ ادھر فخر امام کہتے ہیں سندھ نے گندم ریلیز نہیں کی اس لئے کراچی میں آٹا مہنگا ہوگیا۔