Thursday, May 9, 2024

مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج

مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
February 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاج کیا۔ پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے میں پلے کارڈز اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ لیگی رہنما خواجہ آصف ، شائستہ پرویز ملک، آصف کرمانی، شیزا فاطمہ، مشاہد حسین سید، مائزہ حمید، کلثوم پروین، سمیر دیگر اراکین  احتجاج میں شریک ہوئے ۔ لیگی رہنماؤں  کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے بازی احتجاج میں “عوام کو جینے دو” اور “چینی چور ہائے ہائے” کے نعرے لگائے جاتے رہے۔ احتجاج کے دوران رانا تنویر  نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کی تحقیقات کروائی ہے جسکی  رپورٹ موصول  ہو چکی ۔ تحقیقاتی  رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔ خواجہ آصف  بولے  اگر ہمارے احتجاج کا نتیجہ نہ نکلا تو تحریک گلیوں تک پہنچ سکتی ہے۔ ہم سینٹ اور اسمبلی میں بھی مطالبہ کریں گے کہ تحقیقاتی رپورٹ شائع کی جائے ۔ پتہ چلے کہ وزیراعظم کی پناہ میں کون کون سے لوگ ہیں۔ ساٹ خواجہ آصف نے مزید  کہا کہ نواز شریف علالت کے باعث باہر ہیں ۔ ان کا آپریشن ہو جائے تو وہ واپس آجائیں گے۔ حکومت عوام کا استحصال کر رہی ہے ۔ حکمران اب زیادہ وقت نہیں نکال سکیں گے ۔ حمزہ شہباز کی ضمانت مسترد ہوئی ہے ۔ ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے اور انصاف ملے گا۔