Thursday, March 28, 2024

مہنگائی کے اس دور میں خشک میوہ جات بھی عوام کی پہنچ سے دور

مہنگائی کے اس دور میں خشک میوہ جات بھی عوام کی پہنچ سے دور
December 19, 2017

سکھر (92 نیوز) مہنگائی کے اس دور میں خشک میوہ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا۔
موسم سرما کی آمد کے ساتھ خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی ان کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔
مہنگائی بڑھنے کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات کا استعمال غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیئے تو ایک خواب ہی بن گیا ہے۔
ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی موسم سرما کی آمد کے ساتھ خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ کیا ہوا تو ان کی قیمتوں کو تو جیسے پر ہی لگ گئے۔
کاجو 1200 سے 2000، چلغوضے 3600 سے 4800 جبکہ بادام کی قیمتوں میں 1200 سے 1600 تک کا اضافہ ہوا ہے
دوکانداروں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں ڈرائی فروٹ کی مانگ بڑھ جانے کے باعث پیچھے سے ہی مال مہنگے داموں ملتا ہے۔
مہنگائی کے بے قابو جن نے عوام کی کمر اس قدر توڑ کر رکھ دی کہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد خشک میوہ جات کو دیکھ تو سکتے ہیں پر خرید نہیں سکتے۔ ..