Friday, April 26, 2024

مہنگائی کیخلاف علماء بھی سراپا احتجاج بن گئے ‏

مہنگائی کیخلاف علماء بھی سراپا احتجاج بن گئے ‏
May 16, 2019
لاہور ( 92 نیوز)معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح مہنگائی کیخلاف علماءبھی پھٹ پڑے ۔  امام مسجدوں کےلئے حکومت سے کم ازکم 25 ہزار روپے تنخواہ مقررکرنے  اور بجٹ میں مطالبات پرغور کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور پریس کلب میں  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم اتحاد امت کے رہنماؤں نے لاہور کے امام مسجدوں کے  ساتھ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ  امام مسجد چوبیس گھنٹوں کے ملازم ہیں ۔

پانچ سالہ قمری کیلنڈر کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل

ان کا کہنا تھا کہ امام مسجدکوکل وقتی ڈیوٹی کے باوجود انتہائی قلیل اُجرت دی جاتی ہے ، امام کی کم ازکم تنخواہ پچیس ہزار ،موذن کی بیس ہزار اورخادم کی تنخواہ اٹھارہ ہزارمقررکی جائے،، اوردیگرمراعات گریڈبارہ کے ملازمین کے برابرکی جائیں۔ علما کرام کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں امام مسجدکووظیفہ مل سکتاہے توپنجاب میں کیوں نہیں؟، علمانے کہا امام مسجد کومحفوظ روزگار دینے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی پرقابوپانے میں مددمل سکتی ہے۔