Tuesday, April 16, 2024

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری
January 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری ہو گئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سمری میں پٹرول پر او ایم سی مارجن میں فی لیٹر 45 پیسے اور ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔  

سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ پٹرول پر او ایم سی مارجن دو روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے ، ڈیلرز مارجن 3 روپے 70 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 28 پیسے کیا جائے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 45 پیسے ، ڈیلرز مارجن 50 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ یٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریوں پرعوام حکومت سے ناراض نظر آرہے ہیں۔

پٹرولیم ڈویژن نے تجویز کیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 26 پیسے ، ڈیلرز مارجن تین روپے 12 پیسے سے بڑھا کر تین روپے 62 پیسے فی لٹر کیا جائے۔