Saturday, May 11, 2024

مہنگائی کی لہر برقرار، 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کی لہر برقرار، 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
January 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 27 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوئیں، مہنگائی کا سب سے زیادہ بوجھ غریب ترین اور متوسط طبقے پر پڑا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ دال چنے کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگنے لگے، ٹماٹر کی اوسطا قیمت 141 روپے سے بڑھ کر 150 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق مختلف دالیں، گھی، کیلا، انڈے، لہسن چینی، مرغی، گھی، چاول مزید مہنگے ہو گئے جبکہ گڑ، خشک دودھ، آلو، صابن، گوشت، ایل پی جی اور ماچس کی قیمتں بڑھ  گئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق سبزیوں میں گزشتہ ہفتے صرف پیاز کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی ہوئی۔