Sunday, May 12, 2024

مہنگائی کی شرح مزید 1.81 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات

مہنگائی کی شرح مزید 1.81 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات
November 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح مزید 1.81 فیصد بڑھ گئی، مجموعی شرح 17.73 تک جاپہنچی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر، گھی، انڈے، پیاز سمیت 30 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر23 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، خوردنی گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 30 روپے 63 پیسے مہنگا ہوا۔

انڈے 3 روپے 26 پیسے فی درجن، کوکنگ آئل 77 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا، دال مسور، چکن، مٹن، دہی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 7 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگا۔