Friday, May 17, 2024

مہنگائی کی شرح 18 اعشاریہ 34 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

مہنگائی کی شرح 18 اعشاریہ 34 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
November 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 18 اعشاریہ 34 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

ملک میں مہنگائی کا جن بدستور بے قابو ہے، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1 اعشاریہ 07 فیصد اضافے سے مجموعی طور پر 18 اعشاریہ 34 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران 27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے، ڈھائی کلوگرام گھی کا ٹن 30 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔

دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ ہوا، فی درجن انڈوں کی قیمت میں 3 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا، مٹن، دہی و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1 روپے کمی ہوئی، ایل پی جی، ٹماٹر، چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔