Friday, May 10, 2024

مہنگائی کی شرح 17.23 فیصد کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی ، وفاقی ادارہ شماریات

مہنگائی کی شرح 17.23 فیصد کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی ، وفاقی ادارہ شماریات
May 22, 2021

لاہور (92 نیوز) وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے مہنگائی کی شرح 17.23 فیصد کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے مہنگائی 0.82 فیصد بڑھی۔

شہر میں آج بھی مرغی کا گوشت 436 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں گزشتہ 4 روز میں 14 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ اگر بات کی جائے سبزیوں کی تو مارکیٹ میں اس وقت چائنہ لہسن 160، ادرک  300 ،اور ٹنڈے 125 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔  سبز مرچ 60، اروی  135 اور مٹر 145 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔اسی طرح بھنڈی 93 ، میتھی  67 اور شملہ مرچ 54 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ خریداری کیلئے آئے شہری بھی مہنگائی کا رونا روتے نظر آئے۔

اگر بات کی جائے پھلوں کی تو فالسہ 105، سیب 170 اور آم  105سے 145 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کیلا  175 ،اسٹابری 73، لوکاٹ  110 اور آلو بخارہ  260 روپے فی کلو میں مل رہا ہے۔