Thursday, April 25, 2024

مہنگائی کی رفتار ابھی بھی بلند سطح پر ہے، اسٹیٹ بینک

مہنگائی کی رفتار ابھی بھی بلند سطح پر ہے، اسٹیٹ بینک
November 23, 2019
کراچی (92 نیوز) کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی بڑھنے کی اہم وجہ قراردیدیا گیا، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے مہنگائی کی رفتار ابھی بھی بلند سطح پر ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال دوہزار انیس بیس میں مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد تک رہے گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آنا مثبت پیشرفت ہے۔ شرح سود 13.25 فیصد پر برقرارہے۔ صنعت کاروں کا کہنا کہ مئی 2018 سے اب تک شرح سود میں 5.75 فیصد اضافہ شرح سود میں اضافے سے سرمایہ کاری بہت مشکل ہوگئی۔ شرح سود میں کمی کی آس لگائے صنعت کار فیصلے پر حیران ہیں، صنعت کاروں نے مہنگا قرضہ لیکر کاروبار کو وسعت دینا امتحان قرار دیدیا۔