Friday, April 26, 2024

مہنگائی کرنے والے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ، مریم نواز

مہنگائی کرنے والے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ، مریم نواز
July 8, 2019
منڈی بہاء الدین ( 92 نیوز)  منڈی بہاء الدین میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنائے رکھا ، مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی  کرنے والے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ۔مریم  نوازشریف کی بے گناہی کا رونا بھی روتی رہیں ،ادھرجلسےمیں شدیدبدنظمی  ہوئی ، کارکن  آپس میں لڑتےرہے۔ مریم نواز  کارکنوں سے خطاب میں نوازشریف کو بے گناہ کہتی رہیں ،بولیں نوازشریف کا قصور یہ ہے کہ اس کا کوئی قصور نہیں ،اللہ ہی عزت دینے والا ہے۔ مریم نواز کے جلسے میں شدید بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی ،کارکن  آپس میں لڑتے رہے ،ایک دوسرے پر گھونسوں اور مکوں کی بارش کر دی ،مریم نواز کا جلسہ ختم ہونے کے بعد بھی بد مزگی جاری رہی ۔