Thursday, May 9, 2024

مہنگائی پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے، وزیر اعظم

مہنگائی پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے، وزیر اعظم
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ مہنگائی پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ معاشی شعبے میں مزید اچھی خبریں سننے کو مل رہی ہیں، بنیادی افراط زر ہمارے اقتدار سنبھالنے کے وقت سے نیچے آیا ہے، معاشی ٹیم کو مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے۔