Friday, May 10, 2024

مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی

مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی
February 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ گھی 280 سے 300 روپے کلو، بھنڈی 200 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ مہنگائی نے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا ڈالی۔ غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی چکی میں پسنے لگا۔ اشیائے ضروریہ، پھل اور سبزیاں پہنچ سے باہر ہو گئے۔ شہریوں نے حکومت سے شکوؤں اور شکایات کے انبار لگا دیئے ۔ مہنگائی سے بیزار شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کر کے انہیں ریلیف دیا جائے۔ ماہر معاشیات اشفاق تولہ نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شرح سود اور ٹیکسز میں اضافے کو مہنگائی کی وجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو آئی ایم ایف سے معاہدے کو ریویو کرنا پڑے گا۔ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہزار روپے ، بھنڈی 200 روپے کلو ، دال ماش  240 ، بیسن 140 روپے اور ادرک 330 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ بینگن 75 اور ٹینڈے 70 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔