Tuesday, April 23, 2024

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، غریب کا جینا حرام ہوگیا، شہباز شریف

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، غریب کا جینا حرام ہوگیا، شہباز شریف
September 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء شہباز شریف نے کہا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، غریب کا جینا حرام ہوگیا۔

گیس قیمتوں میں اضافہ کی تجویز پر شہباز شریف بھی بلبلا اٹھے، بولے عوام میں مہنگائی برداشت کرنے کی مزید ہمت نہیں، حکومت ظلم بند کرے۔

انہوں نے کہا ٹیکس فری بجٹ کا لالی پاپ دینے والے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے جارہے ہیں ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولا تھا، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کی جا رہی ہیں۔