Thursday, April 25, 2024

مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ، 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ، 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
October 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.45 فیصد اضافہ جبکہ 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی میں اعشاریہ پنتالیس فیصد اضافہ ہوگیا۔ مہنگائی کی مجموعی شرح نو اعشیاریہ بیس فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 9 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 9 روپے، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 41 روپے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔ آٹے کے 20 کلو کا تھیلا 4 روپے 17 پیسے، دال ماش فی کلو 1 روپے 77 پیسے مہنگئی ہوئی۔ چاول، گھی، ماچس ، گوشت ، تازہ دودھ اور آٹا بھی مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلا، پیاز، آلو، لہسن، دال مسور، دال چنا سمیت 9 اشیاء کی قیمت میں کمی ہوئی اور نمک، مرچ، مٹن سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔