Saturday, April 20, 2024

مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلنے کی بات نہیں کی ، اسد عمر

مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلنے کی بات نہیں کی ، اسد عمر
March 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلنے کی بات نہیں کی  ، خبریں غلط ہیں ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں اپنے حلقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں  عوام نے مسائل کے انبار لگا دیے۔ انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکلنے والی بات نہیں کی مجھ سے منسوب خبر غلط ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کسی ملک کو ادھار تیل نہیں دیتا، پاکستان کو بھی نہیں دے گا ، چائنہ کے ساتھ ادھار پر تیل کا معاملہ زیر غور نہیں ،چین سے زر مبادلہ کے ذخائر کیلئے دو ارب ڈالر ملنے کی بات چیت جاری ہے۔ وزیر خزانہ  نے آئندہ ماہ آئی ایم کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی امید کا اظہار کر دیا اور کہا کہ آئندہ ماہ آئی ایم ایف کا مشن پاکستان آئے گا جس میں معاہدہ طے پانے کی قوی امید ہے۔ بلاول بھٹو سے متعلق سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ شکر ہے بلاول نے مجھے پڑھا لکھا جاہل کہا ہے ، وہ جو کہیں فرق نہیں پڑتا ، میرا اعتراض اس پر تھا کہ بلاول کے بیانیے کو بھارت ہمارے ہی خلاف استعمال کرے گا۔  مجھے گالیاں دے لیں لیکن پاکستان کو نقصان نہ پہنچائیں۔