Saturday, April 27, 2024

مہنگائی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، شیخ رشید

مہنگائی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، شیخ رشید
May 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیر ریلوےشیخ رشید نے ایک بار پھر مہنگائی کا ذمہ دار سابق حکمرانوں کو ٹھہرادیا ۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ  ملک میں  مہنگائی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، یہ لوگ اپنے لئے خود گڑھا کھود رہے ہیں ۔ کراچی میں  میئر وسیم اختر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  سب این آر او مانگ رہے ہیں مگر عمران خان نہیں دینگے ، چین کی سرمایہ کاری سے کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ مکمل کرنے کا اعلان  بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کےسی آر کے روٹ کا دورہ  کر کے آپریشن کا جائزہ لیا۔ سپریم کورٹ کے سرکلرریلوے بحالی کا حکم  پر وزیرریلوے شیخ رشید کراچی میں سندھ حکومت اور شہری حکومت کے ساتھ سرجوڑ کربیٹھ گئے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  15 دن میں رکاوٹوں کو دور کرکے منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کردیں گے، لاڑکانہ میں  ایڈز کے پھیلاؤ1 پرسندھ کی وزیرصحت سےمستعفی ہونےکا مطالبہ کیا۔ میئرکراچی وسیم اختر اور چیف سیکریٹری سندھ ممتازشاہ   اجلاس میں شریک ہوئے ، کراچی سرکلرریلوے کی بحالی تمام آپشن کاجائزہ لیا اورپھرسب ہی نےسٹی اسٹیشن سے وزیرمینشن تک ٹرین ٹرالی میں سفر بھی کیا۔ شیخ رشید نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیس کلو میٹرٹریک بحال کردیا ہے مزید 45 کلومیڑ  15 دن میں بحال کردیں گے۔ شیخ رشید نے لاڑکانہ میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کی  وزیر صحت  سے مستعفی ہونے کامطالبہ کیا بلاول بھٹوزرداری کو ایڈز کے خلاف مہم چلانے کا مشورہ بھی دیا۔ شیخ رشید کاکہناتھاکہ جو لوگ نیب میں انکوائری بھگت رہے ہیں ملک میں مہنگائی ان ہی کی وجہ سے ہے۔