Thursday, May 9, 2024

مہنگائی زیادہ ہے، معاشی حالات ٹھیک کرنا ہوں گے، شاہ محمود قریشی

مہنگائی زیادہ ہے، معاشی حالات ٹھیک کرنا ہوں گے، شاہ محمود قریشی
February 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی میں صنعتکاروں سے خطاب میں اعتراف کیا کہ مہنگائی زیادہ ہے اور معاشی حالات ٹھیک کرنا ہوں گے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا معیشت کیلئے کچھ کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی کا دورہ کیا۔ ایف پی سی سی آئی میں صنعتکاروں سے ملاقات کی اور کہا کہ معاشی طور پر کھڑے ہونے تک خارجہ کے معاملات بھی درست نہیں ہوسکتے۔ شاہ محمود قریشی نے بھی مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کیا، خوردنی تیل جیسی ضرورت بھی پیدا نہیں کی جارہی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجم نثار نے حکومتی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شرح سود زیادہ ہونے کی وجہ سے صنعتکار قرض نہیں لے رہے، جبکہ تقاریر سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انجم نثار کا کہنا تھا حکومتی اداروں میں بہت زیادہ مِس منیجمنٹ ہے، جب تک معاملات ٹھیک نہیں ہوتے، تجارتی پالیسی بھی کارآمد نہیں ہوگی، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران صنعتیں بندش کا شکار ہیں۔