Friday, April 26, 2024

مہنگائی اور کرپشن سے عوام کا کچومر نکالنے کے بعد کہتا ہے فوج میرے پیچھے کھڑی ہے ،مریم نواز

مہنگائی اور کرپشن سے عوام کا کچومر نکالنے کے بعد کہتا ہے فوج میرے پیچھے کھڑی ہے ،مریم نواز
December 27, 2020

گڑھی خدا بخش (92 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور کرپشن سے عوام کا کچومر نکالنے کے بعد کہتا ہے فوج میرے پیچھے کھڑی ہے۔

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی پرسی کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تمہاری نالائقی کا بوجھ فوج کو اٹھانا پڑتا ہے، نالائق حکومت کے خاتمے تک غریب کا چولہا نہیں جل سکتا، مہنگائی سے تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتا ہے وہ کیا کر سکتا ہے؟ عمران خان ہار چکا، این آر او مانگ رہا ہے۔