Sunday, May 12, 2024

مہنگائی اور بیروزگاری ہے ، گڈ گورننس بھی نہیں ، شیخ رشید

مہنگائی اور بیروزگاری ہے ، گڈ گورننس بھی نہیں ، شیخ رشید
November 18, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے  کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے ، گڈ گورننس بھی نہیں ہے ، یہ نہ ہو فلم الٹی چلنی شروع ہو جائے ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نوازشریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کے مخالف نکلے، العزیزیہ ریفرنس کے ملزم کو بھی بیماری پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا ساتھ ہی  ملک میں مہنگائی  اور بیڈ گورننس کا اعتراف کرلیا، یہ بھی دعوی کیا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ راولپنڈی کے سرکاری کالج میں اسٹوڈنٹ کونسل کی تقریب حلف برداری وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید زمانہ طالبعلمی کی یادوں سے لے کر سیاست تک کھل کو بولے  ، کہا کہ  بیماری پر سیاست کرنے کے قائل نہیں، ایک آدمی زیادہ بیمار ہے، سپریم کورٹ نہیں جانا چاہئے ، بیمار آدمی کو باہر جانے دیں، اس پر سیاست نہ کریں ، کہیں یہ نہ ہو کہ یہ فلم ہی الٹی ہوجائے ۔ وفاقی وزیر نے  کابینہ میں ردوبدل بارے لاعلمی کا اظہار کیا لیکن ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی  کو تسلیم کیا ، کہا کہ کابینہ میں ردو بدل کا علم نہیں، اتفاق کرتا ہوں ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، عمران خان مہنگائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی غلط فہمی دور ہو چکی ، اُن کے ساتھ اب کوئی نہیں  ، خورشید شاہ کے علاوہ سب پلی بارگین کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔