Thursday, March 28, 2024

مہنگائی اور بیروزگاری کے ذمہ دار نواز شریف اور زرداری ہیں ، شیخ رشید

مہنگائی اور بیروزگاری کے ذمہ دار نواز شریف اور زرداری ہیں ، شیخ رشید
June 5, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے قوم کو عید کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی مخالفین پر تنقید کے نشتر بھی برسا دیے ۔ وزیر ریلوے نے عید نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے ذمہ دار گینگ آف فور نواز شریف اور آصف علی زرداری ہیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ پروفیشنل قسم کے ڈاکو ہیں ، یہ اس طرح ملک سے باہر دولت لے کر گئے ، عید کے بعد اگر یہ تحریک چلانا چاہتے ہیں تو ہم بھی یہاں ہیں ،میدان بھی حاضر ہے ۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ لوگ صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت کی حفاظت کیلئے احتجاج کرنا چاہتے ہیں ، یہ عدالت سے ضمانتوں پر اکڑ رہے ہیں، اگر قانون فوری طور پر حرکت میں آتا یہ آج یہ جیلوں میں ہوتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون اور نالہ لئی میری زندگی کے خواب ہیں،اس کے بعد میں ریٹائرڈ ہوجاؤں گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم کو مہنگائی اور بیروزگاری سے آگاہ کیا ہے ، خواہش ہے اسد عمر واپس آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔