Thursday, May 16, 2024

مہنگائی اور بحرانوں کی وجہ غیر منتخب حکومت ہے ، ن لیگ

مہنگائی اور بحرانوں کی وجہ غیر منتخب حکومت ہے ، ن لیگ
March 14, 2020
ملتان  ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما آج بھی حکومت پر برستے رہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا مہنگائی  اور بحرانوں کی وجہ غیرمنتخب حکومت ہے، حکمران ہم پرکرپشن ثابت نہیں کرسکے،احسن اقبال بولےعمران خان کےپیچھے فارن فنڈنگ ہے۔ مسلم لیگ ن کے دو مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال آج بھی وفاقی حکومت پر برستے رہے۔ ملتان میں مخدوم جاوید ہاشمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مہنگائی اور بحرانوں کی وجہ غیر منتخب حکومت ہے ۔حکمران ہم پر کشن ثابت نہیں کر سکے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کیلئے سنجیدہ ہے تو اسمبلی میں بحث کرائے ۔ احسن اقبال بولے عمران خان کے پیچھے فارن فنڈنگ ہے ۔اپوزیشن میڈیا اور حق حکمرانی کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے حقوق کی جنگ جیتنا ہو گی۔