Monday, May 13, 2024

مہنگائی آئندہ سال مارچ تک کم ہوگی، اسد عمر

مہنگائی آئندہ سال مارچ تک کم ہوگی، اسد عمر
October 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا مہنگائی آئندہ سال مارچ تک کم ہوگی۔ 

بڑھتی مہنگائی پر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے نیوز کانفرنس میں وضاحتیں دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سےغیر یقینی صورتحا ل کا سامنا کرنا پڑا۔ راتوں رات ہر چیز کی سپلائی اور فراہمی کم ہوگئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کروڈ آئل کی قیمت میں 81.55 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں صرف 17.55 فیصد پٹرولیم قیمتیں بڑھیں۔ عالمی سطح پرگیس، ایل این جی کی قیمت میں 135 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پاکستان میں ایل این جی کی قیمت میں 64 فیصد اضافہ کیا گیا۔

اسد عمر نے کہا عوام کا درد دل میں ہو تو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ ہمارے بروقت فیصلوں کی وجہ سے ہی آئی ایم ایف مان جاتا ہے۔ چار مہینے سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے، تجارتی خسارے کی وجہ سے روپیہ دباؤ کا شکار ہوا۔

وفاقی وزیر بولے کہ ن لیگ کی نسبت ہمیں آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ملا، آئی ایم ایف نے ہماری حکومت کو سخت شرائط پر قرضے دیئے۔ ن لیگ کی حکومت 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کرکے گئی۔