Wednesday, April 24, 2024

مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، شہباز شریف

مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، شہباز شریف
December 1, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا مہنگائی کا سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنا معاشی تباہی کی دلیل ہے۔ عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ حکومتی بیانات سے یہ آگ نہیں بجھے گی۔ ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی ہونا حکومت کے عوام پر ظلم اور معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے۔ قوم خبردار رہے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں چار روپے ماہانہ اضافہ ہونا ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کی  بجائے حکومت  منی بجٹ لا رہی ہے۔

شہباز شریف بولے غریب عوام گھی کا ڈبہ خریدنے سے مجبور ہو چکے ہیں۔ مہنگائی سے عوام مر چکے ہیں۔ ٹماٹر، گھی، خوردنی تیل، چاول، پھل، سبزیاں، انڈے، گوشت، دودھ، چینی، ادویات، تعمیراتی سامان مہنگا ہو گئے۔ یہ اچھے دن آئے ہیں؟ تیل کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے ’لولی پاپ‘ ہے۔ آدھی رات کو مہنگائی کا بم گرانے والی حکومت پر عوام کو اعتبار نہیں۔ صحت انصاف کارڈ سے عوام کو دوائی اور علاج کی سہولیات نہیں مل رہیں۔ عوام کی شکایات بڑھ رہی ہیں، کوئی جواب دینے والا نہیں۔ درآمدات میں ہوشربا اضافے سے ٹیکس وصولیوں پر حکومت کا خوش ہونا خود فریبی کی انتہا ہے۔