Friday, April 26, 2024

مہنگائی 10 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی، محمد زبیر

مہنگائی 10 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی، محمد زبیر
December 31, 2019
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم بار بار کہہ رہے ہیں معیشت بہت اچھی ہو گئی، ترجمان کہتے ہیں معیشت پھنس چکی، نون لیگ کے رہنماء محمد زبیر پریس کانفرنس میں بولے مہنگائی 10 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ، آمدن کم، بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں نیب کے ساتھ مل کر خوب تباہی مچائی، نون لیگ مشکل وقت گزار چکی، اسے نیب سے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔