Monday, September 16, 2024

مہمندایجنسی: خودکش حملے میں 3اہلکار، 2شہری شہید

مہمندایجنسی: خودکش حملے میں 3اہلکار، 2شہری شہید
February 15, 2017

مہمندایجنسی (92نیوز) مہمندایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا۔ دوسرے کو اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ واقعے میں تین خاصہ دار اور دو شہری شہید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دو خودکش بمباروں نے مہمندایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی مگر چاق و چوبند سکیورٹی اہلکاروں نے دلیری دکھائی اور خودکش بمباروں کو گھیر لیاجس پر ایک دہشت گرد نے خود کو اڑا لیا جبکہ دوسرا اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے خودکش حملہ آوروں کے مہمندایجنسی میں داخلے کی اطلاع تھی اسی لئے پورے علاقے کی سخت نگرانی کی جارہی تھی۔ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر بھی سکیورٹی سخت تھی۔

اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا منصوبہ خاک میں ملا دیا۔ دوسری جانب واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی شروع کر دی ہے۔