Tuesday, April 16, 2024

مہمند ڈیم کی تعمیر دو ہفتوں میں شروع ہو گی ، چیئرمین واپڈا

مہمند ڈیم کی تعمیر دو ہفتوں میں شروع ہو گی ، چیئرمین واپڈا
January 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیرآئندہ 2 ہفتوں میں شروع  ہوگی ، تکمیل پر  800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکے گی ۔ ٹھیکہ قوانین کے مطابق میرٹ پر پورا اترنے والی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران  چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے مہمند ڈیم کی تعمیر کے جلد آغاز کی نوید سنادی ۔ ان کا  کہنا تھا کہ ڈیسکون کمپنی معیار پر پورا اتری اسی لیے ٹھیکہ دیا۔ مزمل حسین نے یہ بھی کہا کہ مہمند ڈیم 5دہائیوں بعد بننے جارہا ہے ۔یہ ایسا علاقہ ہے جہاں پاک فوج کی قربانیوں سے امن قائم ہوا۔ دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ کیا جس میں پاکستانیوں کو مبارک دی اور بتایا کہ ڈیم فنڈ میں عطیات 9 ارب کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکے ہیں، شاباش چیف جسٹس، شاباش وزیر اعظم اور سمندر پار پاکستانیوں کا خصوصی شکریہ۔