Friday, May 10, 2024

مہمند ڈیم کی تعمیر 2025 میں مکمل ہو جائیگی ، چیئرمین واپڈا

مہمند ڈیم کی تعمیر 2025 میں مکمل ہو جائیگی ، چیئرمین واپڈا
February 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز)پاکستان کے میگا پراجیکٹ مہمند ڈیم  پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ قومی اہمیت کا منصوبہ دوہزارپچیس میں مکمل ہو جائے گا۔ مہمند ایجنسی میں دریائے سوات پر  میگا پروجیکٹ مہمند ڈیم  کی تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری  ہے ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک اعشاریہ دو ملین ایکڑ فٹ ہوگی اور آٹھ سومیگا واٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔ پشاور، چار سدہ اور نوشہرہ کے علاقوں میں سیلاب  کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کے پی کے صوبائی دارالحکومت کو روزانہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی فراہم ہو گا،  ڈیم کے دورے کے موقع پرچیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ دن کے ساتھ رات کے اوقات میں بھی سائٹ پر کام جاری ہے، واپڈا مقامی لوگوں کے لیے پراجیکٹ ایریا میں تعلیم ، صحت اور دیگر سہولیات پر چار ارب سے زائد رقم خرچ کرے گا۔ مہمند ڈیم منصوبہ ساخت کے اعتبار سے پانچواں بڑا سی ایف آر ڈی ڈیم ہے۔