Thursday, March 28, 2024

مہمان پرندوں کا شکار کرنیوالے شکاریوں کی عدالت پیشی

مہمان پرندوں کا شکار کرنیوالے شکاریوں کی عدالت پیشی
March 25, 2015
رحیم یارخان(92نیوز)رحیم یارخان میں اڑتے مہمان پنچھی اورشکاری عدالت میں پیش۔ عدالت نے شکاریوں کو تیس ہزار روپے فی شکاری جرمانہ عائد کردیا۔ گزشتہ شام لکی مروت سے تعلق رکھنےو الے پندرہ افراد رحیم یارخان کے نواحی علاقہ کنڈیر میں مہمان پرندوں کونجوں کا شکار کرنے کے لیے موجود تھے۔ مقامی افراد کی اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے پندرہ افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے 59 کونجیں بھی برآمد کرلیں۔ آج پندرہ شکاریوں کو مجسٹریٹ مسعود احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے فی شکاری تیس ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر شکاریوں کو جیل بھیج دیا جائے گا جبکہ اڑتے آزاد پنچھیوں کو ابھی تک رہائی کا پروانہ نہیں ملاہے۔ جبکہ محکمہ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ  شکاریوں کا جرمانہ ادا کرنے یا جیل جانے کے بعد پنچھیوں کو آزادی کا پروانہ دے کر آزاد فضائوں میں چھوڑ دیا جائے گا۔