Monday, May 13, 2024

مہلک کورونا وائرس سے 74 افراد جاں بحق، مزید 3 ہزار 84 کیسز رپورٹ

مہلک کورونا وائرس سے 74 افراد جاں بحق، مزید 3 ہزار 84 کیسز رپورٹ
May 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 74 افراد جاں بحق جبکہ 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں مثبت کیسزکی شرح 4 اعشاریہ 96 رہی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار 61 ٹیسٹ کئے گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار 251 ہو گئی، پنجاب میں 9768 اور سندھ میں 4909 اموات ہوئیں، ‏خیبرپختونخوا میں 3924 اور ‏اسلام آباد میں 745 اموات ہوئیں، ‏بلوچستان 270 اور ‏گلگت بلتستان 107 اموات ہوئیں، ‏آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 528 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 552 ہوگئی، پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 971 افراد متاثر ہوئے، سندھ میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 118 ہوگئی، کے پی میں ایک لاکھ 29 ہزار413، بلوچستان 24 ہزار 517 افراد متاثر ہوئے۔ اسلام آباد میں 80 ہزار 312 اور آزاد کشمیر میں 18 ہزار 739 افراد متاثر جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5482 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب میں 29 مریض جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں 24 اموات ہوئیں، گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک، سندھ میں18  اموات ہوئیں۔ ملتان 67، لاہورمیں 47 اور بہاولپور میں 40 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں، ملتان 59، صوابی 45 اور گوجرانوالا 43 فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔