Sunday, May 12, 2024

مہلک وائرس کورونا گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 21 جانیں لے گیا

مہلک وائرس کورونا گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 21 جانیں لے گیا
November 11, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) مہلک وائرس کورونا گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 21جانیں لے گیا،ایک ہزار 708نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔این سی اوسی کےمطابق ایکٹو کیسزبھی  21ہزار  سے بڑھ گئے ، کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ 48ہزار 184ہو گئی جب کہ اموات 7ہزار21تک پہنچ گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1708 نئے کیسز  سامنے آئے جبکہ 21 افراد جاں بحق ہوگئے ۔اموات کی  مجموعی تعداد 7 ہزار21 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 65 ہوگئی ،ایکٹو کیسز 21  ہزار 98 تک پہنچ گئے ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہو گئی ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 352 ، پنجاب میں 1 لاکھ 7 ہزار 831 ، خیبرپختونخوا میں 41 ہزار 69، بلوچستان میں 16 ہزار 195 ،اسلام آباد میں 22 ہزار 432 ،آزاد جموں و کشمیر میں 4911 اور گلگت بلتستان میں 4394 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 31 ہزار 989 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں اب تک 47 لاکھ 73 ہزار 496 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، 736 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ، 1237 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔