Friday, April 26, 2024

مہلک وائرس کورونا مزید 86 جانیں نگل گیا

مہلک وائرس کورونا مزید 86 جانیں نگل گیا
July 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مہلک وائرس کورونا مزید 86 جانیں نگل گیا، 24 گھنٹوں کے دوران 4537 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

عالمی وبا کورونا کے وار ایک بار پھر تیزہوگئے، ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح اور اموات کی تعداد بڑھنے لگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کیسز کی مجموعی 10 لاکھ 24 ہزار 861 تک پہنچ گئی۔ ایکٹو کیسز 62 ہزار 723 ہوگئے ہیں۔ سندھ میں 39 ہزار975 کیسز، پنجاب میں 12 ہزار 386، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 923، ایکٹو کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں ایکٹو کیسز 3 ہزار 31 ہیں۔ گلگت بلتستان میں 808، بلوچستان میں ایک ہزار 142 اور آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 458 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 86 اموات سامنے آئی ہیں۔ سب سے زیادہ سندھ میں 44 پنجاب میں 24 افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 23  ہزار 295 تک پہنچ چکی ہے۔ 9 لاکھ 38 ہزار843  مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں 304 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 3 ہزار575 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔