Monday, May 20, 2024

مہران بینک اسکینڈل ، مرکزی کردار یونس حبیب انتقال کر گئے

مہران بینک اسکینڈل ، مرکزی کردار یونس حبیب انتقال کر گئے
April 24, 2019

 کراچی (92 نیوز) مہران بینک اسکینڈل کے مرکزی کردار یونس حبیب کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

 یونس حبیب گردے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔ وہ گزشتہ دس کچھ دنوں سے نجی  اسپتال میں زیر علاج تھے۔

 اصغر خان کیس میں یونس حبیب کا نام سامنے آتا رہا ہے۔ ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغرخان کے مطابق 1990 کے انتخابات میں بے نظیر بھٹو کو شکست دینے کے لیے مہران بینک کے مالک یونس حبیب کے ذریعے رقم سیاست دانوں میں تقسیم کی گئی تھی۔