Tuesday, April 16, 2024

مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے
June 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) شہنشاہ غزل مہدی حسن  کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے۔ مدھر غزلوں اور ٹھمری  سے کانوں میں رس گھولنے والے مہدی حسن ،  اس بے مثال فنکار نے 18 جولائی 1927میں راجستھان گائیک گھرانےمیں آنکھ کھولی۔ شہنشاہ غزل نے1962 میں فلم فرنگی میں پہلی بار اپنی آواز کا جادو جگایا  ، اور پھر پیچھے مڑکر نہیں دیکھا۔  اداکار ندیم ، محمد علی ، شاہد اور وحید مراد پر مہدی حسن کے کئی لازوال گیت فلمائے  گئے۔ رفتہ  رفتہ ، رنجش ہی صحیح،جب کوئی پیار بلائے گا ،زندگی میں تو سب ہی پیار کیا کرتے ہیں ،اور کاغذی پھول جیسےچہرے سروں کے اس بے تاج بادشاہ کے ایسے بے مثال گیت ہیں جو آج بھی سننے والوں کےجذبات کو گرما دیتے ہیں ۔ حکومت نے مہدی حسن کو ان کی خدمات کے اعتراف تمغہ امتیاز ، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور کئی بے شمار اعزازت سے نوازا۔ مہدی حسن طویل علالت کے بعد 13 جون  2012میں 85برس کی عمر  میں کراچی میں خالق حقیقی سے جا ملے۔