Friday, May 17, 2024

مہاراشٹرا، مال بردار ٹرین نے پٹڑی پر سوئے 16 محنت کشوں کو کچل کر ہلاک کردیا

مہاراشٹرا، مال بردار ٹرین نے پٹڑی پر سوئے 16 محنت کشوں کو کچل کر ہلاک کردیا
May 8, 2020
اورنگ آباد (92 نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ پٹڑی پر سوئے محنت کشوں کو ٹرین نے کچل دیا۔ حادثے میں 16 محنت کش ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک  محنت کش ایک اسٹیل کمپنی کیلئے کام کرتے تھے، اور کورونا لاک ڈاؤن کے سبب کام سے محروم ہو گئے تھے۔ مزدورں کا تعلق مہاراشٹرا سے منسلک ریاست مدھیا پردیش سے تھا اور وہ ٹرانسپورٹ بندش کے سبب پیدل ہی اپنے علاقوں کو جا رہے تھے۔ سفر کی تھکان سے نڈھال مزدور ریلوے ٹریک پر یہ سوچ کر سو گئے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت تو بند ہے، ان بیچاروں کو معلوم ہی نہیں تھا کہ پابندی مسافر ٹرینوں پر ہے، مال گاڑیوں پر نہیں۔ حقائق جاننے کیلئے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔