Friday, May 17, 2024

مہاراشٹر میں ڈیم ٹوٹنے سے 6افراد ہلاک، 23 لا پتہ

مہاراشٹر میں ڈیم ٹوٹنے سے 6افراد ہلاک، 23 لا پتہ
July 3, 2019
مہراشٹر ( 92 نیوز) بھارت میں مون سون کی تباہ کن بارشیں جاری ہیں، ریاست مہاراشٹر میں ڈیم ٹوٹنے سے چھ افراد ہلاک اور تئیس لاپتہ ہوگئے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ضلع رتناگری میں واقع تیوارے ڈیم  رات گئے ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں سات دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ پانی کے ریلے میں بہہ کر چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں،، جبکہ تئیس لاپتہ کی تلاش جاری ہے، جنہیں ڈھونڈنے کیلئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں،، پانی اور کیچڑ کی زد میں آکر درجنوں مکان بھی تباہ ہوئے ہیں۔