Friday, April 26, 2024

مہاراشٹر میں سڑکوں کی خراب صورتحال پر کانگریسی رہنما نے انجینئر پر کیچڑ پھینک دیا

مہاراشٹر میں سڑکوں کی خراب صورتحال پر کانگریسی رہنما نے انجینئر پر کیچڑ پھینک دیا
July 5, 2019
نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سڑکوں کی خراب صورتحال پر کانگریسی رہنما اور حامیوں نے انجینئر پر کیچڑ پھینک دیا۔ قانون ساز اسمبلی کے رکن اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے  اور حامیوں نے  انجینئر پر اُس وقت کیچڑ پھینکا جب وہ ایک پُل کا معائنہ کر رہے تھے۔ مشتعل افراد نے انجینئر کو دھکے بھی دیئے اور بعد میں پُل سے باندھ دیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے  نتیش رانے سمیت سولہ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔