Saturday, April 20, 2024

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی آج 181 ویں برسی منائی جا رہی ہے

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی آج 181 ویں برسی منائی جا رہی ہے
June 27, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں سکھ سلطنت کے بانی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ایک سو اسی ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مہاراجہ رنجیت سنگھ 1780 میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوا تھا، اس کی  بائیں آنکھ بچپن ہی میں چیچک کی وجہ سے ضائع ہو گئی تھی۔ سال 1790 میں صرف 19 برس کی عمر میں رنجیت سنگھ نے لاہور پر قبضہ کرکے اسے اپنے راج دھانی بنایا، تین سال بعد  انہوں نے امرتسر بھی فتح کرلیا، اور چند برسوں میں وہ پورے وسطی پنجاب کا حکمران بن گیا۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی اس پیش قدمی سے انگریز بڑے خائف تھے، 1809 میں عہد نامہ امرتسر کی رو سے دریائے ستلج رنجیت سنگھ کی سلطنت کی جنوبی حد قرار پایا ، لگاتار لڑائیوں کے بعد رنجیت سنگھ نے شمال مغرب کا رخ کرکے پشاور تک کے علاقے فتح کرکے اپنی سلطنت میں شامل کرلیے۔ رنجیت سنگھ پنجاب کی پہلی سکھ سلطنت کا بانی تصورکیا جاتا تھا، جس کا انتقال 27 جون 1839کو ہوا تھا۔