Tuesday, April 23, 2024

مہاجرین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

مہاجرین کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
June 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) آج مہاجرین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ مہاجرین کی اپنے آغوش میں پناہ دینے والا ملک ہے ، پاکستان اس وقت بھی 14 لاکھ افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔ جنگ،نسلی تعصب اورامتیازی سلوک، انسانوں کو غریب الوطنی پر مجبور کردیتا ہے ، اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنے والوں کو خندہ پیشانی کے ساتھ قبول کرنا اور انہیں اپنے معاشرے کا حصہ بنالینے کی روایت انصار مدینہ کے بعد پاکستانیوں نےقائم کی۔ افغان جنگ کے دوران پاکستان نے تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کوپناہ دی ، آج بھی پاکستان میں 14 لاکھ افغان مہاجرین آباد ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 8 لاکھ، بلوچستان میں ساڑھے تین لاکھ، سندھ اور پنجاب بھی دو لاکھ سے زائد افغان مہاجرین مقیم ہیں۔ خیبرپختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین بہترین میزبانی پر حکومت پاکستان اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا۔ تین عشروں سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والے پاکستان نے ایثار کی ایسی مثال قائم کی کہ دنیا نے اس کا اعتراف کیا۔