Wednesday, April 24, 2024

مہاجروں کو جائز حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رہے گی :الطاف حسین

مہاجروں کو جائز حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رہے گی :الطاف حسین
July 21, 2015
کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ وہ اپنی والدہ خور شید بیگم  کی قسم کھاکر کہتے ہیں کہ مہاجروں کو ان کے جائز حقوق اور مقام دلانے کی جدوجہداپنی آخری سانس تک کرتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین نے  رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کے ارکان سے گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی والدہ کی قسم کھاتے ہیں کہ مہاجروں کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رہےگی ۔ اس جہدوجہدکی پاداش میں  کتنی ہی اذیتیں کیوں نہ ملیں وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف تادم مرگ بھو ک ہڑتال کے نتیجے میں اگر  موت واقع ہوگئی تو یہ سچائی کا ثبوت ہوگی ۔