Friday, May 3, 2024

مگرمچھ اپنی آنکھ کی بدولت بہترین شکاری ہے : آسٹریلوی محققین

مگرمچھ اپنی آنکھ کی بدولت بہترین شکاری ہے : آسٹریلوی محققین
May 7, 2016
سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلوی محققین کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کو قدرت نے ایک ایسی صلاحیت سے نوازا ہے جو اور کسی کے پاس نہیں۔ مگرمچھ اپنی آنکھ کی بناوٹ کی بدولت پانی کی سطح سے شکارپر نظر رکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نئی تحقیق میں آسٹریلوی محققین نے کہا ہے کہ مگرمچھوں میں آنکھ کی تیز بصارت والا حصہ دائرہ نما ہونے کی بجائے افقی ہوتا ہے۔ اس خصوصیت کی بنا پر مگرمچھ اپنے سر کو ہلائے بغیر بھی کناروں تک اچھی طرح دیکھ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز بصارت والا حصہ آنکھ کے درمیان واقع ہوتا ہے اور اس کی شکل گول دائرے جیسی ہوتی ہے۔ عام جاندار آنکھ کے اس حصے کی بدولت ایک مخصوص حد تک ہی روشن منظر دیکھ سکتے ہیں لیکن مگرمچھوں میں آنکھ کا یہ حصہ پھیلا ہوا ہوتا ہے اور جہاں تک اس کی نظر جاتی ہے وہ منظر کو بالکل صاف دیکھ لیتا ہے جس سے اسے شکار کرنے میں آسانی رہتی ہے۔ یہ نئی تحقیق ”ایکسپیری مینٹل بائیولوجی“ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔