Thursday, April 25, 2024

مگ لیننگ نے ناقابل شکست 133 اسکوربنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

مگ لیننگ نے ناقابل شکست 133 اسکوربنا کر ریکارڈ قائم کر دیا
July 27, 2019
چیلمس فورڈ( 92 نیوز)  آسٹریلیا کی خاتون بلے باز مگ لیننگ نے  ناقابل شکست 133 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا ۔مگ نے خواتین کرکٹ میں سب سے زیادہ  رنز بنانے کا کارنامہ انگلینڈ کیخلاف  سرنجام دیا ۔ آسٹریلیا کی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہے  جہاں تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں  آسٹریلیا نے 0-1 سے فتح  سمیٹ لی ہے ۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر  آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔آسٹریلیا کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور کی پانچویں  گیند پر گر گئی  جب اوپنر الیسا ہیلی  کیٹ کراس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئیں ۔ مشکل صورتحال میں آسٹریلیا کی کپتان لیننگ بطور ٹاپ آرڈر میدان میں اتریں اور صرف 63 گیندوں پر ناقابل شکست 133 رنز بنا کر تاریخ رقم کر دی ۔انہوں نے 7 چھکے اور 17 چوکے لگائے ۔ مگ نے بیتھ مونی کیساتھ 134 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جہاں مونی 33 گیندوں پر  54 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں ۔ مگ لیننگ نے ایشلگ گارڈنر کیساتھ سفر جاری رکھا  اور 66 رنز کی شراکت داری قائم کی ۔دوسوچار کے اسکور پر گارڈنر بولڈ ہو گئیں ۔ مگ خواتین کرکٹرز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے خاتون کرکٹ کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہیں ، مگ سے قبل یہ ریکارڈ نیدر لینڈ کی سٹیری کیلس کے پاس تھا جنہوں نے ناقابل شکست  126 رنز بنائے تھے ۔ مگ لیننگ نے بھی اس سے قبل 126 رنز بنائے تھے مگر آؤٹ ہونے کے باعث وہ تیسری پوزیشن پر ہیں ۔