Saturday, April 20, 2024

مکی آرتھر ، گرانٹ فلاور ،اظہر محمود اور گرانٹ لڈن کی چھٹی

مکی آرتھر ، گرانٹ فلاور ،اظہر محمود اور گرانٹ لڈن کی چھٹی
August 7, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ،  کوچ گرانٹ فلاور، باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور گرانٹ لڈن کی  چھٹی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے  کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی  کی سفارشات منظور کر لیں ۔ مکی آرتھر،گرانٹ فلاور،اظہر محمود اور گرانٹ لڈن کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائےگی۔پی سی بی  ہیڈکوچ،بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ کے عہدوں کیلئے اشتہار جاری کرے گا۔ چیئرمین پی  سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچنگ اسٹاف کی تعیناتی پر مکمل اتفاق کیا ہے، کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کرکٹ کمیٹی تجربہ کار ارکان پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تمام کوچز کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، بورڈ  قومی کرکٹ کی بہتری کے لیے فیصلے کرتا رہے گا۔