Monday, September 16, 2024

مکی آرتھر کا ویرات کوہلی کو چیلنج، بھارتی میڈیا میں طوفان برپا ہو گیا

مکی آرتھر کا ویرات کوہلی کو چیلنج، بھارتی میڈیا میں طوفان برپا ہو گیا
February 8, 2018

نئی دہلی ( 92 نیوز ) قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کے ویرات کوہلی کو چیلنج نے بھارتی میڈیا میں طوفان کھڑا کردیا۔ مکی آرتھر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ  پاکستان کی سرزمین پر میزبان باؤلر ویرات کوہلی  کو کبھی سنچری نہیں بنانے دیں گے۔ بیان کے بعد بھارتی میڈیا نے مکی آرتھر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ویرات کوہلی کے چیلنج نے  انڈین میڈیا کو سیخ پا کر دیا  ۔ چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم کے ہیڈ کوچ نے  انٹرویو میں کہا کہ  بھارتی کپتان ایک شاندار کرکٹر ہیں لیکن پاکستان کی سرزمین پر میزبان بولر ان کو کبھی سنچری نہیں بنانے دیں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ا گرچہ کوہلی نے تمام بڑی ٹیموں کیخلاف کھل کر رنز بنائے لیکن پاکستانی بولرزانہیں آسانی سے اسکور نہیں کرنے دیں گے۔

مکی آرتھر کا یہ انٹرویو چند روز قبل لیا گیا تھا لیکن بھارتی میڈیا کے سامنے آیا تو طوفان کھڑا ہوگیا ۔

بھارتی میڈیا نے مکی آرتھر کے جملوں کو تنقید کا نشانہ بنایا  ۔شائد بھارتی میڈیا بھول رہا ہے کہ مکی آرتھر کی قیادت میں گرین شرٹس نے  چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی بیٹنگ لائن کے پر خچےاڑائے تو انڈین میڈیا ہی اپنے کپتان کیخلاف آگ بگولہ ہو گیا تھا ۔