Friday, April 26, 2024

مکہ مکرمہ : نمازفجر کے بعد غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا‘ روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ : نمازفجر کے بعد غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا‘ روح پرور مناظر
September 11, 2016
مکہ مکرمہ (92نیوز) خانہ کعبہ کے طواف کے دوران غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی پرنور تقریب منعقد ہوئی۔ غلاف کی تبدیلی کا آغازنمازِ فجرکی ادائیگی کے بعد ہوا۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں چھ سو سترکلو گرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے ایک سوپچاس کلوگرام دھاگے کا استعمال کیا گیا ہے۔ تقریب چھ گھنٹے تک جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ کا غلاف ہرسال نو ذوالحجہ کوتبدیل کیا جاتا ہے۔ نمازِفجر کی ادائیگی کے بعد شروع ہونے والی روح پرور تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور برکتیں سمیٹیں۔ غلاف کعبہ تقریب میں گورنرمکہ سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ غلاف کی تیاری کا عمل پورا سال جاری رہتا ہے۔ اس کے سینتالیس حصے ہوتے ہیں۔ ہرحصہ چودہ میٹرلمبا اورپچانوے سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں چھ سو ستر کلوگرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے ایک سو پچاس کلوگرام دھاگے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں دو کروڑ بیس لاکھ ریال لاگت آئی ہے۔ یاد رہے کہ بیت اللہ پرسب سے پہلے غلاف حضرت اسماعیل علیہ السلام نے چڑھایا تھا۔