Saturday, April 20, 2024

مکہ مکرمہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے آب زم زم کی سپلائی معطل

مکہ مکرمہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے آب زم زم کی سپلائی معطل
March 16, 2020
 ریاض (92 نیوز) مکہ مکرمہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے آب زم زم کی سپلائی معطل کر دی گئی۔ سعودی حکام کے مطابق آب زم زم پلانٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند رہے گا۔ رپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں  کورونا وائرس کی وجہ سے آب زم زم کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے اور سعودی حکام نے  کنگ عبداللہ زم زم پلانٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا ہے جبکہ آب زم زم فروخت کرنے والے عارضی مراکز بھی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب  عمرہ کی پابندی کےحوالے سے سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ کا  بیان بھی سامنے آگیاہے۔ مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات انسانی جانوں کو بچانے کا درس دیتی ہیں اسی لئے عمرہ پر پابندی لگائی گئی۔ کورونا وائرس کے خلاف سعودی قیادت نے جو حفاظتی اقدامات کیے ہیں وہ اہم ہیں جن کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کو محفوظ بنانا ہے۔ ملکی وغیرملکی شہریوں کو ان قدامات پرعمل کرکے وائرس سے بچنا چاہئے۔